اختلافات کی افواہوں کا مشترکہ تصویر سے جواب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے والد اور بھائی کی مشترکہ تصویر جاری کرکے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہوں کا جواب دے دیا ہے۔

دبئی میں اپنے گھر پر ملاقات کے دوران آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے اہلِ خانہ کے ساتھ مشترکہ تصویر بنوائی، جس میں فریال تالپور بھی موجود ہیں۔

تصویر میں بلاول بھٹو کی بہنیں بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور ان کی خالہ صنم بھٹو بھی نظر آ رہی ہیں۔

پانچویں ادب فیسٹیول پاکستان 2023 کا متنوع اور دلکش پروگراموں کے ساتھ آغاز

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ دبئی جانے کا مقصد فیملی گیدرنگ ہے، دبئی میں صنم بھٹو آرہی ہیں جن سے ملنے کے لیے وہ اور بلاول جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ فیملی ری یونین ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلاول اور زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

بختاور بھٹو نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا سرخیوں پر یقین نہ کریں، ہمارے لیے صرف اور ہمیشہ پہلے فیملی ہے۔

Related Posts