اسلام آباد، سیکٹر ایچ 13کے رہائشیوں نے مستحق افراد کیلئے دیوار مہربانی قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، سیکٹر ایچ 13کے رہائشیوں نے مستحق افراد کیلئے دیوار مہربانی قائم کردی
اسلام آباد، سیکٹر ایچ 13کے رہائشیوں نے مستحق افراد کیلئے دیوار مہربانی قائم کردی

اسلام آباد:سیکٹر ایچ 13کے رہائشیوں نے دیوار مہربانی قائم کر دی، علاقے کے لوگوں نے مل کر غریبوں کی مدد کرنے کے لئے دیوار مہربانی بنائی ہے،اس دیوار مہربانی پر علاقے کے مکین ہر گھر سے کپڑے اور جوتے رکھ جاتے ہیں جس میں ہر طرح کے کپڑے شامل ہوتے ہیں۔

دیوار مہربانی پر بچوں،خواتین اور بڑوں کے لیے کپڑے اور جوتے رکھے ہوتے ہیں،جس کو ضرورت ہوتی ہے وہ اپنی ضرورت کے مطابق کپڑے اور جوتے لے جاتا ہے۔

علاقے کے سرکردہ افراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے خاص طور پر سفید پوش اور غریب لوگوں کے لیے یہ سلسلہ شروع کیا ہے کہ ضرورت مند کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں بس اس جگہ پر تمام ضرورت کی چیزیں موجود ہوتی ہیں یہاں سے لے جائے اور کسی کو پتہ نہ چلے کہ کسی نے یہاں پر کیا رکھا ہے اور کون یہاں سے کیا لے گیا ہے۔یہ بھی پردہ قائم رکھا گیا ہے۔

باقی یہاں پر دسترخوان کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ مزدور دیہاڑی دار طبقہ پیٹ بھر کر کھانا کھا سکے،انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب کچھ اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لئے کر رہے ہیں، ہم نے علاقے میں مختلف قسم کی کمیٹیاں قائم کی ہیں جو ہم سے تعاون کرتی ہیں۔

دوسرے شہروں اور بیرون ممالک سے بھی مخیر حضرات ہم سے بھرپور تعاون کرتے ہیں جس کی وجہ سے اللہ کے فضل و کرم سے خلق خدا کی خدمت بھرپور طریقے سے جاری ہے ہم تمام مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں اسی طرح کے خیر کے کام شروع کرے جس سے غریب لوگوں کی بھرپور مدد ہو سکے۔

Related Posts