فیکٹ چیک: ’ریپبلک آف بلوچستان‘ ٹرینڈ بھارتی پروپیگنڈے کا شاخسانہ نکلا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میدان میں شکست کھانے کے بعد بھارت نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا تیز کردیا، فوٹو ایم ایم

پاکستان اور بھارت کے درمیان حملے تھمنے کے بعد محاذ اب روایتی اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل ہو گیا ہے۔

بھارتی مرکزی میڈیا نے حالیہ دنوں میں کئی غیر معقول دعوے کیے، جن کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ اب نئی دہلی کے سوشل میڈیا صارفین نے اسی نوعیت کا ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے “ریپبلک آف بلوچستان” کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ شروع کر دیا اور یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ یہ پاکستانی بلوچ عوام کی طرف سے چلایا جا رہا ہے، تاہم ایم ایم نیوز کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ٹرینڈ دراصل بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلا رہے تھے۔

نام نہاد بلوچ کارکن میر یار بلوچ کی جانب سے پاکستان سے آزادی کے اعلان کے بعد بدھ کے روز بھارت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر “ریپبلک آف بلوچستان” کا ٹرینڈ زوروں پر تھا۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے نام نہاد “آزاد بلوچستان” کا نقشہ اور ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں اس نام نہاد آزاد بلوچستان کے یوٹوپیا کے جھنڈے لہرائے جا رہے تھے۔

میر یار نامی اکاؤنٹ نے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں چند افراد ہاتھوں میں بھارت کے حق میں پلے کارڈز اٹھائے نظر آ رہے ہیں۔ اس اکاؤنٹ سے بھارتی وزیر اعظم کو مخاطب کرکے ایک پیغام میں کہا گیا کہ “نریندر مودی جی، آپ اکیلے نہیں ہیں، آپ کے ساتھ 60 ملین بلوچ محب وطن کھڑے ہیں۔”

اس ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ “جمہوریہ بلوچستان کے عوام بھارت کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔” تاہم میر یار نامی یہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی معلوم ہوتا ہے اور ممکنہ طور پر بھارت سے ہی چلایا جا رہا ہے۔

Related Posts