پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ  کے تفصیلی فیصلے پر قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہوگئی۔

اسپیکر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا فیصلہ برقرار تھا۔ پی ٹی آئی کا اپنے ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا پروپیگنڈا جھوٹا نکلا۔ محض لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں ای سی پی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر نے کہا کہ ‘سماعت مکمل ہونے تک ای سی پی کو متعلقہ حلقوں میں انتخابات نہ کرانے کا کہا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “اسپیکر کے فیصلے کے خلاف کوئی عبوری ریلیف نہیں دیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے آخری پیراگراف میں لکھا گیا تھا۔

Related Posts