کراچی میں لسبیلہ چوک دھماکہ، دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں لسبیلہ چوک دھماکے کے متعلق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک میں سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بارودی مواد کے ذرّات نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

نرس سے زیادتی، 2 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

سیوریج دھماکے کے نتیجے میں 20 دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ جائے وقوعہ کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والے 8افراد کی عمریں 24 سال سے 50سال کے درمیان تھیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 

دھماکے کے نتیجے میں قیمتی سازوسامان اور موٹر سائیکل برساتی نالے میں جاگرے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس، رینجرز اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے واقعے کی رپورٹ تیار کرنے کیلئے کام شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لسبیلہ چوک کے قریب نعمان مسجد کے سامنے دھماکہ زیر زمین سیوریج لائن میں ہوا جس کے نتیجے میں کم و بیش 100 گز تک کی دکانیں اور ایک پکوان ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ 8زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ 

 

Related Posts