معروف گلوکار بلال سعید کا گھر آئے افراد سے جھگڑا، ویڈیو وائرل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
معروف گلوکار بلال سعید کا گھر آئے افراد سے جھگڑا، ویڈیو وائرل
معروف گلوکار بلال سعید کا گھر آئے افراد سے جھگڑا، ویڈیو وائرل

لاہور: معروف گلوکار بلال سعید کا گھر آئے جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق معروف گلوکار بلال سعید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں بلال سعید ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو مار رہے ہیں۔جبکہ لڑکا بھی بلال سعید پر حملہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ سیکورٹی گارڈ زجھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کررہے ہیں اور لڑنے والوں کو ایک دوسرے سے دور کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ جھگڑا ہوا کیوں، اس بارے میں جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related Posts