معروف صنعتکار، کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور برطانیہ میں پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، میچ کے دوران سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی جس سے الرجی اور پھر ہارٹ اٹیک ہوا۔ اسپتال منتقل کیے جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

سنجے کپور نے انتقال سے چند گھنٹے قبل ائیر انڈیا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ “میری دعائیں اور ہمدردی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، خدا انہیں صبر دے”

سنجے، آٹو انڈسٹری کی معروف کمپنی سونا کامسٹار کے چیئرمین اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے، جنہوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

سنجے اور کرشمہ کی شادی 2004 میں ہوئی تھی، جس سے دو بچے ہیں۔ جوڑا 2016 میں علیحدہ ہو گیا اور کرشمہ نے بچوں کی حوالگی کی قانونی جنگ جیت کر انہیں اپنے ساتھ رکھا۔ بعد ازاں سنجے نے پریا سچدیو سے تیسری شادی کی۔

Related Posts