لاہور میں 10 سالہ بچے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے پر استاد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں 10 سالہ بچے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے پر استاد گرفتار
لاہور میں 10 سالہ بچے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے پر استاد گرفتار

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس نے دس سالہ طالب علم کو چھٹی لینے اور سبق یاد نہ کرنے پر وحشیانہ تشدد کرنے والے قرآن پڑھانے والے استاد کو حراست میں لے لیا۔

لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں محمد طاہر نامی ملزم کے خلاف ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد محمد حسین کی شکایت پر درج کی گئی جو کہ کوٹ لکھپت کے علاقے کے رہائشی ہیں۔

متاثرہ بچے کے والد محمد حسین نے بتایا کہ ان کا بیٹا طیب حسین قرآن پاک کی کلاس لینے محمد طاہر کے گھر جاتا تھا۔3 فروری کو میرا بیٹا کلاس لینے نہیں گیا اور جب وہ اگلے دن وہاں گیا تو استاد نے سزا کے طور پر اس کی چھٹی بند کردی۔ ملزم نے ان کے بیٹے کو ایک دن کے لیے یرغمال بنایااور اسے 5 فروری کو رہا کیا۔

انہوں نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ”جب طیب گھر واپس آیا تو وہ درد سے رو رہا تھا اور اس نے انکشاف کیا کہ استاد نے اسے کیبل لاک سے ماراہے۔

مزید پڑھیں:تھرپارکر میں 16سالہ لڑکی جنسی زیادتی کا شکار

بچے کی سامنے آنے والی تصاویر میں انتہائی دردناک مناظر دکھائی دیئے ہیں، جنرل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بھی لڑکے پر تشدد کی تصدیق کی ہے۔

Related Posts