آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ عملہ مسلسل گشت پر ہوگا، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا
وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو معطل کردیا

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، جنگلات و جنگلی حیات اور مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام متعلقہ اداروں نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مربوط و مستحکم اقدامات کئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے آج جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی،انہو ں نے کہا کہ عوام کی تکالیف اور مشکلات کے حل کے لئے تمام بلدیاتی و ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہوں گے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تما م متعلقہ بلدیاتی اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ عملہ مسلسل گشت پر ہوگا اور ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان کو آرڈیشن کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عید کے موقع پر کسی بھی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اقدامات کرے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کسی بھی مشکل صورتحال میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے کنٹرول روم سے رجوع کریں۔

وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کے لئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایات ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین اور وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر عمل در آمد کے لئے تمام بلدیاتی افسران متحرک ہونگے۔

Related Posts