پاکستان میں آج بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ریحام خان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ریحام خان نے منی دجال کہہ کر کس کو مخاطب کیا؟
ریحام خان نے منی دجال کہہ کر کس کو مخاطب کیا؟

کراچی: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح پاکستان میں آج بھی خواتین کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عورت کو مضبوط کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے برابر کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے اور اس کے بعد منصفانہ حقوق کی تقسیم کے ذریعے اسے بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خلاف شعور اجاگر کرنا اور مختلف شعبوں میں خواتین کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

خواتین کا عالمی دن 28 فروری 1909 کو امریکا میں سوشلسٹ پارٹی آف امریکا کے ایک اعلان کے بعد پہلی بار منایا گیا دیگر متعلقہ تاریخی واقعات کے علاوہ یہ 1911 میں ٹرائی اینگل شرٹ وِسٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

خواتین کا عالمی دن منانے کا خیال سب سے پہلے 20 ویں صدی کے آخر میں تیزی سے صنعتی اور معاشی پھیلاؤ کے درمیان پیش کیا گیا تھا جس کی وجہ سے کام کے حالات پر احتجاج سامنے آیا تھا،یہ دن اقوام متحدہ کی سطح پر بھی منایا جاتا ہے۔

Related Posts