پاکستان ریپبلک پارٹی! ریحام خان کی سیاسی جماعت کا مقصد اور منشور جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Reham Khan announces new political party
ONLINE

معروف صحافی اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت اکستان ریپبلک پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں انہوں نے موجودہ سیاسی نظام سے عوام کی بڑھتی ہوئی ناپسندیدگی کو اس اقدام کا محرک قرار دیا۔

ریحام خان نے کہا کہ ان کی جماعت عوام کی آواز بنے گی اور حکمران طبقے کو جواب دہ ٹھہرائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی سیاسی جدوجہد کا آغاز کراچی سے کرنا علامتی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ مشکل وقتوں میں پریس کلب نے ان کا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی کام شروع کیا جائے، اسے اللہ کے نام سے آغاز کرنا چاہیے۔ انہوں نے نیت کی پاکیزگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو اپنے مشن کی بنیاد قرار دیا۔

 

اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ انہوں نے 2012 میں بی بی سی میں شمولیت اختیار کی اور بعد ازاں اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان میں چار سال گزارے جس سے ان کا ملک سے تعلق مزید گہرا ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے 2012 سے 2025 تک اس ملک کو دیکھا اور محسوس کیا ہے”

ریحام خان نے سیاسی اشرافیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عام عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک بچے نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ روایتی سیاستدانوں کی طرح نہ بنیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی پارٹی تمام محروم علاقوں کی نمائندہ ہو گی ۔

ریحام خان کے اس اقدام کو پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں ایک نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عوام کا اعتماد روایتی سیاسی جماعتوں سے اٹھتا جا رہا ہے۔ ان کی جماعت کا آئندہ کا لائحہ عمل، منشور اور تنظیمی ڈھانچہ آنے والے دنوں میں واضح کیا جائے گا۔

Related Posts