پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی،عبد العلیم خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی،عبد العلیم خان
پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی،عبد العلیم خان

لاہور: محکمہ خوراک کا پنجاب میں گندم خریداری ہدف حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، اس حوالے سے سینئر وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 39لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید مکمل کر لی گئی ہے، 45لاکھ میٹرک ٹن ہدف کا 87فیصد حاصل کر لیا گیا۔اب تک 98فیصد باردانے کی تقسیم عمل میں لائی جا چکی ہے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی،صوبے میں 10لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار حوصلہ افزا ہے، انشاء اللہ گندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دیں گے۔

پنجاب حکومت فلور ملز کے لئے پالیسی کا از سر نو جائزہ لے گی، فلور ملز کو گندم کی خرید میں نرمی دے دی گئی ہے، فلو ر ملز کو گندم خرید کے لئے فری مارکیٹ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں کے پی کے کیلئے گندم خرید میں مدد کریں گے، پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔

Related Posts