ملک بھر میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی پی آئی ایس اور انڈسٹری نے اعدادو شمار جاری کردیے، جس کے مطابق 31اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط پیداوار 69938 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصدزیادہ رہی۔

ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3260 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1 فیصدزیادہ رہی۔ گزشتہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3225 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گوداموں پر چھاپے، 300 ٹن چینی ضبط

31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33845 بیرل، پی پی ایل 10988 بیرل، پی اوایل 4630 بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1051 بیرل ریکارڈکی گئی۔

Related Posts