برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، اموات کی تعداد میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، اموات کی تعداد میں اضافہ
برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، اموات کی تعداد میں اضافہ

لندن: برطانیہ ان دنوں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدید لپیٹ میں ہے، گزشتہ سال یہاں پڑنے والی جان لیوا گرمی ہزاروں افرد کی موت کا سبب بن گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات کی جاری کردہ رپورٹ نے سب کے ہوش اڑا دیئے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال 2022 میں برطانیہ میں پڑنے والی شدید گرمی سے 4507 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

برطانوی بیورو شماریات کی جانب سے 1988 تا 2022 انگلینڈ اور ویلز میں درجہ حرارت سے منسلک اموات اور ہسپتال میں علاج معالجے کے خطرات سے متعلق ایک تجزیہ شائع کیا گیا، جس میں 32 سالوں میں گرمی سے ہونے والی اموات کی تعداد دگنی سے بھی زیادہ بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2022کے گرم ترین ایام میں جب ملک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا تو 4 ہزار 507 افراد گرمی سے ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اموات کا سب سے زیادہ خطرہ دارالحکومت لندن میں دیکھا گیا جہاں درجہ حرارت 29 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔

مزید پڑھیں:طالبان حکومت نے غیر معیاری قرار دے کر ایرانی تیل کے 75 ٹینکر واپس کر دیے

صحت عامہ کے بین الاقوامی ماہرین کے ایک گروپ کی جانب سے گزشتہ سال شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ 30 مئی سے 4 ستمبر 2022 تک یورپ میں گرمی سے متعلقہ وجوہات سے 61 ہزار 672 افراد ہلاک ہوئے اور سب سے زیادہ اموات اٹلی، یونان، اسپین اور پرتگال میں دیکھی گئیں۔

Related Posts