راولپنڈی:محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی:محرم الحرام میں امن و امان کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
راولپنڈی:محرم الحرام میں امن و امان کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

راولپنڈی:محرم الحرام کے سلسلے میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈہوک رتہ، امام بارگاہ حیدریہ اور گردوونواح میں سرچ آپریشن، ایس پی راول کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصدمحرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کرنا ہے۔

محرم الحرام کے سلسلے میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈہوک رتہ، امام بارگاہ حیدریہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس، لیڈی پولیس، سیکورٹی برانچ، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک ہوئے۔

سرچ آپریشن میں مجموعی طور پر94گھروں کو چیک کیا گیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔

ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کی تلاش اور کسی بھی تخریب کاری سے بچنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑے پیمانے پر جلوس اور مجالس کاسلسلہ جاری ہے، بہترین سیکورٹی فراہم کرنا ہمارا فراض ہے۔

Related Posts