راولپنڈی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
راولپنڈی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی:راولپنڈی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ون ویلر بائیکرز اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن اور گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

کرونا وائرس وبا کے دوران ٹرانسپورٹرز کے لیے بنائی گئی ایس او پیز اِس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی ٹریفک پولیس سرگرم عمل ہوچکی ہے،ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ جن گاڑیوں میں میں ایس او پیز کے خلاف سواریاں بٹھائی ہوتی ہیں ان کا فوری طور پر چالان کیا جاتا ہے۔

ون ویلر بائیکرز کے لئے خصوصی اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں جو ماہ رمضان سے لے کر اب تک 5445 چالان کرنے کے علاوہ ون ویلنگ کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل چکے ہیں تاکہ ون ویلنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو اس کے علاوہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔

بائیک پر ڈبل سواری ٹرپل سواری پر چلان جرمانے کے علاوہ تھانوں میں بند کیا جارہا ہے،ون ویلر کے خلاف صرف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہے،جبکہ کرونا وائرس وباء سے بچنے کے لیے پرائیوٹ ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو سوشل ڈسٹنس کا پابند بنانا مقصد ہے تاکہ عوام اس موذی مرض سے محفوظ رہیں۔

اب تک تقریبا سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ غیر معمولی ہے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن ہونے کے بعد ٹریفک کے بہاؤ میں کافی تیزی آ چکی ہے چالان اور جرمانہ کرنے کا مقصد ہے کہ شہریوں کی جان کی حفاظت کرنا تاکہ وہ دوسری دفعہ ایسی سنگین غلطیاں نہ کریں جس سے ان کی جانوں کو خطرہ ہو۔

Related Posts