کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن مینجمنٹ کا فقدان ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے سوالات اُٹھا دیئے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اے ٹی ایم مشینز بنایا ہوا ہے،ان موضوعات پر آواز اٹھنی چاہئیے، مگر کوئی کچھ نہیں کہتا۔
راشد لطیف نے کہا کہ تواتر سے کھلاڑیوں کا زخمی ہونا کھلاڑیوں کی ناقص مینجمنٹ کی جانب اشارہ ہے، انہوں نے ڈومسٹک کرکٹ نظام پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ جو لڑکے چار پانچ برس پہلے کرکٹ چھوڑ چکے وہ آج گریڈ ٹو میں ہیں، قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کیوں از سر نو نہیں بنے؟
مزید پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: سری لنکا کی پوری ٹیم 50رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی
انہوں نے کہا کہ تین مہینے سے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کا ڈیڈ لاک ہے، کرکٹ بورڈ چلانا والا بھی کرکٹر ہونا چاہیے، مگر یہاں صورتحال مختلف ہے۔