مری میں 13 سالہ بچے سے کبوتر دینے کے بہانے جنسی زیادتی، مقدمہ درج، ملزم فرار

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

8-Year-Old Boy Killed After Rape In Karachi

راولپنڈی: مری میں 13 سالہ بچے سے کبوتر دینے کے بہانے جنسی زیادتی کی گئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزم فرار ہوگیا جسے تلاش کرنے کیلئے پولیس متحرک ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مری کی حدود ہوکڑہ میں پیش آیا جہاں نیاز عباسی نامی شہری نے بتایا کہ 2 روز قبل میرا 13 سالہ بھتیجا جو چہارم کا طالب علم ہے، گھر سے کھیلنے کیلئے باہر نکل گیا۔

شہری نیاز عباسی کے مطابق 13 سالہ عبدالمتین شام 5 بجے کے قریب روتا ہوا گھر واپس آیا جس پر میں نے اور اس کی والدہ نے بچے سے رونے کی وجہ پوچھی۔ بچے نے کہا کہ میں گھر آ رہا تھا کہ حسنین نے کہا کہ میں تمہیں کبوتر دیتا ہوں۔

عبدالمتین کے مطابق حسنین کبوتر دینے کے بہانے مجھے گاؤں کے خالی مکان میں لے گیا جہاں اس نے میرے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔ میں نے شور مچایا تو میرے منہ پر رومال رکھ کر خاموش کرا دیا اور پھر وہاں سے بھاگ گیا جس کے بعد میں گھر آگیا ہوں۔

نیاز عباسی کا کہنا ہے کہ میرا بھتیجا شدید زخمی حالت میں تھا جسے میں پولیس اسٹیشن لے گیا۔ پولیس نے بچے کا میڈیکل کرانے کیلئے تحصیل ہسپتال مری منتقل کیا اور میڈیکل رپورٹ آنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تاحال ملزم مفرور ہے جسے پولیس گرفتار نہیں کرسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کریں گے تاہم بچے کی والدہ نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ جنسی زیادتی کے مرتکب ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل راولپنڈی میں 11 سالہ معصوم بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پیر ودھائی پولیس نے 5 روز قبل کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا، متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں 11 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Related Posts