کھیلوں کی فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ کتنے طاقتور ہیں؟ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر  برائے سیاسی امور  رانا ثنااللہ نے واضح کیا ہے کہ کھیلوں کی فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ ان سے سوال کرنا حکومت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز سے سوال کرنے پر حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔

گفتگو کے دوران سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نےکہا کہ اگر ایتھلیٹ اگلے ایونٹ کےلیے کوالیفائی نہ کرے تو فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کو فارغ ہونا چاہیے۔ اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ اُن سے سوال کیا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔

تاہم رانا ثنااللہ نے اسپورٹس فیڈریشنز میں آپریشن کلین اپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ارادہ ہے  کہ اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی پر ان سے سوال ضرور کریں گے۔

آپریشن کلین اپ کا مطلب؟

قبل ازیں ورلڈ کپ میں عبرت ناک شکست سے دوچار ہونے والی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے حالیہ بیانات سے کسی بڑی سرجری کا تاثر سامنے نہیں آسکا۔

Related Posts