ہم پر بے بنیاد کیسز انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بعد ختم ہورہے ہیں۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،رانا ثنا اللہ
مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم پر بے بنیاد کیسز انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے بعد ختم ہورہے ہیں، اگر الزامات بے بنیاد ہیں تو کیسز ختم کیوں نہ کروائیں؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ ہم کیسز کلیئر کرنے نہیں آئے بلکہ ہم پر الزامات عائد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

 اعظم سواتی کو ان مقدمات میں گرفتار کیا جو خارج ہوگئے۔فواد چوہدری

گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈیلی میل نے اس لیے معافی مانگی کیونکہ ان کے پاس ثبوت نہیں تھے۔ پی ٹی آئی کا ٹولہ ملک کو تباہ کرنے پر لگا ہوا ہے۔ عمران خان دور میں ہم پر جھوٹے کیسز بنوا کر انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف بنائے گئے بے بنیاد کیسز ختم ہونے چاہئیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے حق میں دنیا بھر سے گواہی آئی۔ پی ٹی آئی کے پاس اگر اقتدار نہیں تو سب کچھ غلط ہے۔ اگر ہم پر مقدمات بے بنیاد ہیں تو ختم کیوں نہ کروائیں؟

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہمارے کیسز انصاف کے تقاضے ختم کرنے کے بعد ختم ہورہے ہیں۔ عمران خان کہتے ہیں میرا ذاتی معاملہ ہے  پھر توشہ خانے سے متعلق آڈیو لیک ہوگئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان فرح خان کے معاملے پر کیوں جواب نہیں دیتے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا ٹیکہ لگوایا۔ دوسروں پر جھوٹے مقدمات بنوائے اور خود کرپشن میں ملوث تھا۔ ان جیسا رویہ ہم نے اختیار کرنا ہوتا تو ایسا مقدمہ نہ بنتا کہ 4 دن بعد بری ہوگئے۔

Related Posts