کیا رانا ثناء اللہ عمران خان کی بہنوں کیخلاف کیسز کے حق میں نہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے خلاف کیسز کے حق میں نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست دانوں کے خلاف کیسز بنتے ہیں لیکن میں اس بات کے خلاف ہوں کہ ان کا دائرہ کار خواتین کی حد تک پھیلایا جائے۔ میں عمران خان ک اہلیہ اور بہنوں کے خلاف کیسز کے خلاف ہوں۔

بیان میں مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جسٹس منصور علی شاہ کا راستہ روکنے کی ذمہ دار ہے۔ تحریکِ انصاف نے ان کے حق میں بیانات دئیے اور ان کو چیف جسٹس بننے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم منظور ہوجانے کے بعد چیف جسٹس کے تقرر کا طریقہ کار بدل گیا اور نئے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام سامنے آیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقرری کی منظوری دے دی۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے تین سینئر ترین ججز میں سے ایک کے نام کو مشاورت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے پاس بھجوایا اور صدر مملکت نے نام کی منظوری دے دی۔ صدر نے نئے چیف جسٹس کے حلف اٹھانے کی بھی منظوری دی ہے۔

Related Posts