معیشت تباہ، عمران خان نے 2016 میں حکومت کیخلاف سازش کی۔ رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان سے فائرنگ اور راکٹ حملے پر تشویش ہے، رانا ثناء اللہ
افغانستان سے فائرنگ اور راکٹ حملے پر تشویش ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 2016 میں حکومت کے خلاف سازش کی اور بعد ازاں معیشت بھی تباہ کردی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس ٹولے نے عمران خان کو مسلط کیا، تسلیم تو انہوں نے بھی کر لیا کہ ان سے غلطی ہوئی۔ عمران خان ملک کو کسی حادثے کا شکار کرنے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ججز نے پارلیمان کمزور کر دی۔خواجہ سعد رفیق

گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کسی سمجھوتے کا حصہ نہیں تھی۔ حکومت کے کسی شخص نے 28 نومبر کے بعد حکومت ملنے کا نہیں کہا۔ مریم نواز کی اپنی رائے ہوسکتی ہے۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام میں اس بیانیے کے ساتھ جانا ہے کہ عمران خان نے حکومت کے خلاف ماضی میں سازش کی۔ ملکی معیشت تباہ کی جبکہ ملک کو ڈیفالٹ سے ہم نے بچایا۔ الیکشن کی تاریخ طے کرنا الیکشن کمیشن اور عدلیہ کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپریل اور اکتوبر دونوں میں انتخابات کیلئے تیار ہے۔ ہماری رائے یہ ہے کہ انتخابات اکٹھے ہونے چاہئیں۔ اگر ایسا نہ ہوا تو انتخابات متنازعہ ہوجائیں گے اور جو ہارے گا، وہ دھرنے دے گا۔ الیکشن کمیشن کو وزارتِ خزانہ نے مالی صورتحال بتا دی ہے۔

Related Posts