فلسطینیوں کے حق میں ملک ملک اور شہر شہر ریلیاں، مظاہرے اور جلوس

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حماس کے حملوں کے بعد شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے دوران مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ملک ملک اور شہر شہر ریلیاں، جلسے جلوس اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ کی وارننگ کے باوجود آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے خلاف احتجاج ہوا جس میں ہر طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی۔

اسرائیل قتلِ عام بند کرے۔سیکڑوں یہودیوں کا غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج

امریکی شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہزاروں افراد کی ریلی نکالی گئی۔ یہودی شہریوں نے بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سٹی یونیورسٹی نیو یارک کے طلبہ نے بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی۔

شرکائے ریلی نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ جرمنی کے شہر میونخ میں پابندیاں مظاہرین کو نہ روک سکیں۔ سیکڑوں افراد نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ اٹلی میں بھی بڑی تعداد میں عوام نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں فلسطین کی حمایت میں ریلی پر سماجی کارکن گرفتار ہوئے جبکہ ترکی میں بھی متعدد مقامات پر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بھرپور مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ یمن، عراق اور جنوبی افریقہ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

ایرانی دارالحکومت تہران میں بڑی تعداد میں عوام الناس نے آزادی اسکوائر پر پہنچ کر مظاہرہ کیا۔ تیونس، الجزائر، قطر، شام اور مصر سمیت دیگر متعدد ممالک میں بھی فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ 

 

 

Related Posts