پولیس نے بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی نے اپنے شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ وہ بتائے بغیر مجھ پر حملہ کر کے فلیٹ سے پیسے اور زیورات لے گیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے منگل کو عادل کو گرفتار کیا۔
ممبئی میں پولیس اسٹیشن کے باہر صحآفیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے دعویٰ کیا کہ عادل صبح مجھے گھر پر مارنے آیا تھا، وہ اکثر میرے گھر آتا ہے اور دھمکیاں دیتا ہے، آج بھی وہ مجھے مارنے آیا تھا، میں نے فوراً پولیس کو بلایا۔
تصویری تجزیہ، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ راکھی نے عادل خان کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی راکھی کی جانب سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی تھی۔
تاہم، والدہ کے انتقال کے بعد گزشتہ دنوں راکھی ساونت جم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران شوہر عادل کے کسی اور لڑکی سے تعلق میں ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے روپڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راکھی نے عادل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے عادل پر الزام لگایا تھا کہ میری ماں اسپتال میں دم توڑ رہی تھی، عادل کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے ہونے کے باوجود اس نے مجھے پیسے نہیں دیے، میری ماں عادل خان درانی کے وجہ سے مرگئی۔
یاد رہے کہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھی، تاہم گزشتہ ماہ کے آخر میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔