پنجاب میں تیز آندھی اور بارش، حادثات 8افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain related incidents claim 8 lives in Punjab

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام تیز آندھی اور بارش کے باعث حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔

خوشاب میں گاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائی جاں بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔گوجرانوالہ میں مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی خان میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔وہاڑی میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے خاتون اور اس کی بیٹی ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ میں کھیتوں میں کام کرتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے بشیر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔وزیر آباد میں تیز ہواؤں کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار گرین بیلٹ سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

شکر گڑھ میں تیز آندھی کے باعث چمل روڈ پر واقع گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بھیرہ، کبیر والا، سیالکوٹ، پسرور اور ڈسکہ میں شدید طوفان کے باعث 37 افراد زخمی ہوئے۔چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طوفانی بارشوں کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین علاج کی فراہمی کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی اور دیگر محکموں کو طوفان کے دوران تیار اور چوکس رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Posts