کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بدھ کے روز صبح کے اوقات میں شدید حبس کے بعد اچانک شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بادل چھا گئے جبکہ کچھ مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی۔ بعدازاں کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوگئی۔ شدید حبس کے باعث پیدا ہونے والی گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

شہر میں کورنگی، ہاکس بے، ماڑی پور، سرجانی، شیر شاہ، کیماڑی، ملیر، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ کے علاقوں میں دوپہر کے بعد سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بدھ کے روز آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

Related Posts