لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain, gusty winds forecast in Punjab today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں منگل سے 18 جون سے 22 جون تک بارش اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، بھکر، اور میانوالی میں 18 جون کی شام سے 22 جون کی شام تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ 20 جون سے 22 جون تک بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔لاہور میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثناء لاہور اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہا۔جہلم، جوہرآباد، بھکر اور گوجرانوالہ صوبے کے گرم ترین مقامات رہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اٹک، بہاولنگر، نور پور تھل، حافظ آباد، لیہ، قصور، منڈی بہاؤالدین، منگلا اور سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شام کے وقت نمی کا تناسب 24 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts