کراچی میں موسلا دھار بارش، حکومت نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں موسلا دھار بارش
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جگہ جگہ کھڑا ہوگیا اور متعدد مقامات پر سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ حکومت نے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے رین ایمرجنسی نافذ کی۔ مقامی اخبار ڈان نیوز کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بارشوں کیلئے متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن مشینری نصب کرے گی۔ ہم نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کو بھی شہریوں کی سہولت کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پی پی پی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں کے دوران عوام کی خدمت میں آگے آگے ہوں گے۔ بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے۔ شہر میں جگہ جگہ کھڑا ہونے والے پانی کی نکاسی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مسائل درپیش نہ ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی چلی، اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جن میں بحریہ ٹاؤن، سپر ہائی وے، گڈاپ ٹاؤن، گلشنِ حدید، بھینس کالونی، رزاق آباد، قائد آباد اور ملیر کے علاقے شامل ہیں۔محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Related Posts