ملک بھر میں بارش، پانی گھروں میں داخل، مختلف حادثات میں 3بچوں سمیت 9افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مون سون بارش کاپانی گھروں میں داخل، مختلف حادثات میں7سالہ بچی سمیت 9افراد جاں بحق
مون سون بارش کاپانی گھروں میں داخل، مختلف حادثات میں7سالہ بچی سمیت 9افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، مون سون بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ چھت گرنے سمیت دیگر حادثات میں 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادن خان میں مسلسل 3 روز سے بارش جاری ہے۔ نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جو رہائشی علاقوں میں عوام کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پشاور، اپر دیر، کرک اور شانگلہ میں مکانات کو نقصان پہنچا۔ پنجاب کے شہر میانوالی اور کوہاٹ میں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مختلف شہروں کے گلی محلوں میں پانی ہی پانی بھر گیا۔ پنجاب کے بیشتر شہر پانی میں ڈوبے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ طوفانی بارش نے مختلف شہروں کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔

میانوالی کے انڈر پاسز کے نیچے سے گزرنا خطرے سے خالی نہیں۔ چنیوٹ دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔ ننکانہ صاحب کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔ لاہور میں بھی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، مغلپورہ، دھرم پورہ اور باغبانپورہ کے علاوہ یوحنا آباد، نشتر کالونی اور دیگر نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ شہر کی سب سے بڑی مویشی منڈی تالاب بن کر رہ گئی۔

کے پی کے میں بارش اور سیلاب کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ دیر اپر میں 2، کرک اور شانگلہ میں ایک ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مختلف شہروں میں بوندا باندی اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

کراچی اور اسلام آباد میں رواں ہفتے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔اٹک، حافظ آباد اور چنیوٹ سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

Related Posts