کہیں ہلکی، کہیں تیز! کراچی میں برسات شروع، دلکش ویڈیوز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں آج صبح بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں ڈیفنس، قیوم آباد، محمود آباد، اور مشرقی علاقوں جیسے ملیر ماڈل کالونی اور اطراف میں ہلکی تا درمیانی بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
ONLINE

شہر قائد میں آج صبح بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں ڈیفنس، قیوم آباد، محمود آباد اور مشرقی علاقوں جیسے ملیر ماڈل کالونی اور اطراف میں ہلکی تا درمیانی بارش کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

شہر کے جنوب اور مشرق میں بادلوں کی تشکیل کا عمل تیزی سے جاری ہے اور آنے والے گھنٹوں میں یہ سلسلہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پھیل جانے کی توقع ہے۔

 

اس وقت سندھ کے مختلف علاقوں پر مون سون کا طاقتور سسٹم اثر انداز ہو رہا ہے، جس کا مرکز بھارتی ریاست کچ کے اوپر موجود کم دباؤ کا نظام ہے۔

آئندہ 12 سے 18 گھنٹوں کے دوران اس سسٹم کی شمال مغربی سمت میں حرکت متوقع ہے، جو کراچی سمیت ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، نوابشاہ، حیدرآباد اور لاڑکانہ کو متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں درمیانی، اور بعض مقامات پر تیز بارش اور گرج چمک کا بھی امکان ہے۔

اس وقت بحیرہ عرب میں کراچی سے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں، بادلوں کا گھنا ذخیرہ موجود ہے جو اگلے چند گھنٹوں میں بارش کی شدت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 2 ایکسٹینشن سمیت کئی علاقوں میں برسات شروع ہو چکی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گجرات اور کچ ریجن پر موجود سرکولیشن تیزی سے طاقتور ہو رہی ہے، جس کے باعث بارش برسانے والے بادلوں کا پھیلاؤ محدود ہو سکتا ہے لیکن ان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

اگر یہ سسٹم مزید فعال رہا تو کراچی میں بارش کے دورانیے اور شدت میں اضافہ ممکن ہے۔ آئندہ 12 گھنٹے اس سسٹم کی سمت اور اثرات کو سمجھنے کے لیے نہایت اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

ماہرین کی رائے میں شہر کے جنوبی علاقوں میں موجود بادل اگر اندرونِ شہر کی طرف بڑھتے رہے تو کراچی کو آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اچھا بارش کا اسپیل مل سکتا ہے۔

شہریوں کو نشیبی علاقوں میں احتیاط، نکاسی آب کے نظام پر نظر رکھنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Related Posts