گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروںمیں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور، ننکانہ، حافظ آباد، سرگودھا اور چکوال سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہروں منڈی بہاؤ الدین اور تلہ گنگ میں ژالہ باری ہوئی۔ کرک اور پارا چنار میں بھی بارش برسی اور اولے گرے۔ آزاد کشمیر میں سماہنی، برنالہ اور بھمبر میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

 اسلام آباد میں بھی بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گزشتہ روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا خدشہ ہے تاہم شام اور رات کے وقت گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم جنوبی علاقوں میں شدید گرمی رہی۔ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی اور راولا کوٹ میں ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts