خیبر پختونخوا، تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ، 3مکانات تباہ، 11افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا، تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ، 3مکانات تباہ، 11افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا، تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ، 3مکانات تباہ، 11افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے نتیجے میں 3 مکانات تباہ ہو گئے جبکہ متعدد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ حادثات کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں پیش آیا جہاں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

ریسکیو اہلکار واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے سے 11 افراد کی میتیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ دیگر متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارش کے باعث مکانات کی تباہی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی درست تعداد نہیں بتائی جاسکتی، تاہم اب تک 11افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے  کہ اِس سے قبل پاکستان کے 40ویں گنجان آباد ترین شہر ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے گاؤں پائیجو میں پیش آیا جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ مکان کی چھت گر جانے کے نتیجے میں ملبے میں دب کر 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ، مکان کی چھت گر گئی، 3افراد جاں بحق

Related Posts