بھارتی پارلیمنٹ، راہول گاندھی کے قرآن کے حوالے اور رسول اکرم ﷺ پر درود کی گونج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راہول گاندھی
(فوٹو: ڈان)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھارتی لوک سبھا میں قرآنِ پاک کا حوالہ دیا اور رسولِ اکرم ﷺ پر درود پڑھا، جس پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی اراکین سیخ پا نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں رسول اکرم ﷺ سمیت تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی اور ڈر، خوف کو ختم کرنے کا درس دیا جن میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والی ہستیاں شامل ہیں۔

لوک سبھا میں اظہارِ خیال کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی بھارت میں صرف خوف، نفرت اور تشدد کو فروغ دے رہی ہے۔ حکومتی رہنما ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن نفرت پھیلاتے ہیں، آپ لوگ ہندو نہیں ہیں۔ جس پر مخالف اراکین نے خوب شور شرابا کیا۔

بی جے پی وزیروں کی موجودگی میں تقریر کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ اسلام، قرآن اور نبی اکرم ﷺ نے سمجھایا ہے کہ خوف کو ختم کرو اور ڈرو مت، لوک سبھا میں اسلام اور قرآن کے ذکر پر مودی سمیت بی جے پی رہنما بھڑک اٹھے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اسپیکر سے مائیک بند کرنے کی اپیل کی۔

وزیراعطم نریندر مودی نے کہا کہ راہول گاندھی پورے ہندو معاشرے پر تشدد کا الزام لگا رہے ہیں، ان کو پوری قوم سے معافی مانگنا ہوگی جس پر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس کو پورا ہندو سماج قرار نہیں دیاجاسکتا۔ ہر مہب نے عدم تشدد اور خوف ختم کرنے کی بات کہی۔

Related Posts