شاہ محمود قریشی کا 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی کا 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ
شاہ محمود قریشی کا 90 دن میں انتخابات کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کے روز کہا کہ آئین میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتخابات 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ مرکز انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر لنگڑے بہانے بنا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 9 ماہ سے ملک کی معاشی اور سلامتی کی صورتحال جوں کی توں ہے، یہ صرف انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔

شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے نگراں حکومتوں کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ پابندی کے باوجود آئندہ انتخابات میں سازگار نتائج حاصل کرنے کے لیے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ احتجاج اور دھرنا ہمارا قانونی حق ہے اور ہم اس حق کو استعمال کرتے ہوئے جوڑ توڑ کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا بلنڈر، نواز شریف میری نااہلی چاہتے ہیں۔ عمران خان

اس سے قبل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے کہا کہ وہ 19 مارچ کو قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کرائے۔

Related Posts