کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل ترانہ ریلیز، سوشل میڈیا صارفین کا منفی ردِ عمل

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ترانہ ریلیز کردیا گیا
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ترانہ ریلیز کردیا گیا

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفی ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔ عوام کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ترانے میں توانائی کا فقدان نظر آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے اپنا ترانہ ریلیز کیا جو قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کیلئے خراجِ تحسین قرار دیا جاسکتا ہے جو ساتویں سیزن کے ساتھ ہی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائینگے۔ 

شانِ پاکستان کے نام سے ریلیز کیے گئے گیت کو آواز اسٹرنگز بینڈ کے سابق رکن بلال مقصود نے دی۔ ویڈیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سفیروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں اُشنا شاہ، عدنان صدیقی اور شفاعت علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

علی ظفر کے خلاف کیس واپس لو اور بھول جاؤ۔شمعون عباسی کا میشا کو مشورہ

تاہم گیت کی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر منفی ردِ عمل سامنے آنا شروع ہوا۔ شائقینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ گیت میں توانائی کا فقدان ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ترانہ بنانے کے متعلق پشاور زلمی سے سیکھنا ہوگا۔ 

https://twitter.com/Firebolt_SE/status/1484956931148103696

بعض سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ گیت میں توانائی ہونی چاہئے۔ ایک صارف نے پوچھا کہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہاں ہیں؟ کیا گلیڈی ایٹرز نے جان بوجھ کر انہیں آفیشل ترانے میں شریک نہیں کیا یا انہیں کاسٹ کرنا بھول گئے؟

Related Posts