لاہور، جناح ہاؤس حملے میں قائدِ اعظم کا پیانو، تلوار اور رائٹنگ ٹیبل بھی نذرِ آتش

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے جناح ہاؤس حملے کے نتیجے میں بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا پیانو، تلوار اور رائٹنگ ٹیبل بھی نذرِ آتش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج پرتشدد رخ اختیار کر گیا۔ ہنگامہ آرائی کے باعث 1 ہزار 280 افراد گرفتار ہوئے جبکہ افسران سمیت 145 اہلکار زخمی ہوئے۔

صوبائی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کے روز جناح ہاؤس لاہور پر حملہ ہوا جس میں بانئ پاکستان کا پیانو، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا دی گئی جبکہ یہ نوادرات بابائے قوم نے حکومت کو عطیہ کی تھیں۔

قومی ورثے کے طور پر محفوظ نوادرات جلائے گئے۔ مختلف ہنگامہ خیز واقعات میں لاہور میں 63، میانوالی میں 6، سیالکوٹ میں 5، گوجرانوالا میں 13، اٹک میں 10، فیصل آباد میں 21 جبکہ راولپنڈی میں 28 افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

مشتعل افراد نے پنجاب پولیس کی 60 گاڑیاں جلا دیں۔مظاہرین نے  اٹک میں 1، بھکر میں 2، راولپندی میں 18، سیالکوٹ میں 5، فیصل آباد میں 13، گوجرانوالہ میں 3 جبکہ لاہور میں 17 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ 

Related Posts