بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے
بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144واں یومِ پیدائش آج منایا جارہا ہے جبکہ قائدِ اعظم نے دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر وطنِ عزیز پاکستان کے قیام کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا۔

قائدِ اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ہندو اکثریت اور انگریز سامراج جیسی دو طاقتوں کو ٹکر دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا جبکہ قائدِ اعظم 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

موجودہ دور کے سیاسی قائدین، سماجی رہنما اور دانشور آج بھی بابائے قوم کی شخصیت اور زندگی سے سبق سیکھ کر رہنما اصول اپناتے ہیں جن میں سچ، بے باکی اور وطن کے قیام کیلئے عزم و ہمت سمیت بے شمار اصول شامل ہیں۔

سن 1940ء سے لے کر 1947ء تک کا دور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوا جس کے دوران قراردادِ پاکستان کی منظوری سے لے کر قیامِ پاکستان تک اہم ترین واقعات رونما ہوئے اور مسلمانوں کا عظیم خواب شرمندۂ تعبیر ہوا۔

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال نے اکثریتی مسلم علاقوں کو ملا کر الگ مملکت کے قیام کا جو خواب دیکھا تھا، چوہدری رحمت علی نے اسے پاکستان کا نام دیا جبکہ قائدِ اعظم نے اسے دنیا کے نقشے پر ایک سورج کی طرح طلوع ہونے کا اعزاز بخشا۔

آج وطنِ عزیز پاکستان میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کا 144واں یومِ پیدائش قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جس کامقصد بابائے قوم کو خراجِ تحسین پیش کرنا، ان کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائیں کرنا اور وطن سے تجدیدِ عہدِ وفا کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم  قائدِ اعظم کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔شیریں مزاری

Related Posts