پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کا رہائشی محمد عابد کراچی میں بیٹے کے علاج کے لئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab resident appeals for help for son's treatment

کراچی : پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کا رہائشی محمد عابد کراچی میں بیٹے کے علاج کے لئے دربدر، پریس کلب کے باہر صوبائی ووفاقی حکومت اور مخیر حضرات سے بیٹے کے علاج کی اپیل۔

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کا رہائشی محمد عابد بیٹے کے سر میں پانی بھرجانے سے معذور ہونے پر علاج کی غرض سے ادھار قرض لے کر کراچی آیا تھا۔

کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے محمد عابد کا کہنا تھا کہ وہ مظفر گڑھ کا رہائشی ہے میرے بیٹے کے سر میں بیماری کے باعث پانی بھر گیا ہے جس کا علاج مظفر گڑھ میں نہ ہونے کے باعث ادھار قرض لے کر کراچی آیا اور جناح اسپتال میں بیٹے کو علاج کی غرض سے لے کر گیا۔

مزید پڑھیں:سائٹ میں دوروز قبل نالے میں گرنے والی 4 سالہ نور فاطمہ کی لاش مل گئی

وہاں کی انتظامیہ کی جانب سے بیٹے کے چیک اپ کے بعد علاج کرنے سے انکار کردیا گیا جبکہ میں اسپتال کے چکر لگا لگا کر تھ گیا ہوں میرا یہاں کوئی نہیں ہے اور میرے یہاں علاج کی غرض سے یہاں آنے پر سفری اور رہائش کی مد میں تمام رقم خرچ ہوچکی ہے۔

اسی پریس کلب آیا ہوں کہ میرے بیٹے کے علاج کے لئے مری آواز اعلی حکام تک پہنچ جائے۔محمد عابد نے صوبائی وفاقی حکومت۔ صوبائی وزیر صحت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس کے بیٹے کا علاج کرایا جائے۔

Related Posts