مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ پر ارادہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ ضرور ہوگا، قربانی کی عید سے قبل حکومت کی قربانی ہوگی۔رانا ثناء اللہ
لانگ مارچ ضرور ہوگا، قربانی کی عید سے قبل حکومت کی قربانی ہوگی۔رانا ثناء اللہ

لاہور:مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے جرم میں ارادہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے تحت گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو جلسہ کیا گیا تھا، جس میں موجودہ حکومت کے خلاف 11 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے جلسہ کیا۔

جلسے کے دن لیگی رہنما جب سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کے گھر پر پریس کانفرنس کرنے کے بعد جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے تو راستے میں ناکے پر پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔مگر ن لیگی رہنماؤں نے گاڑی نہیں روکی۔

لیگی رہنماؤں نے گاڑی کو روکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے بمشکل پیچھے ہٹ کر پولیس اہلکاروں نے اپنی جان بچائی۔گاڑی جس پولیس اہلکار پر چڑھائی گئی اس کا نام سب انسپکٹر اصغر حسین ہے، اصغر حسین کی مدعیت میں ارادہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے پولیس اہلکاروں کو دھکیلتی ہوئی آگے بڑھی ہے جس سے پولیس اہلکاروں نے بمشکل اپنی جان بچائی ہے۔

مدعی مقدمہ سب انسپکٹر اصغر حسین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ گاڑی میں موجود لیگی رہنماؤں نے اراداتاً اسے جان سے مارنے کی کوشش کی ہے اور اس نے بمشکل اپنی جان بچائی۔

Related Posts