50سال کی عمر کے افراد کی واک ان ویکسینیشن شروع کردی ہے، وزیرصحت پنجاب

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی ہے، ہم چین کی حکومت کے بہت شکر گزار ہیں، ہمیں تین کروڑ ویکسین کی کمٹمنٹ آگئی ہے، آپ ہمسایہ ملک دیکھیں اور پاکستان کا حال دیکھیں، ہمیں روزانہ شکرانے کے نفل پڑھنے چاہئیں، اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمت ہے کہ مریضوں کی تعداد سنبھلی ہوئی ہے۔

کورونا کی صورتحال ، رمضان، اعتکاف اور عید کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پر آگئی ہے، اگر سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آسکتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آکسیجن کی طلب کا اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں۔ افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بند کرنے کا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے مؤثر رہا ہے، جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ ہفتے اوسطاً 55000 ہزار ویکسین روزانہ کی بنیاد پر لگائی گئیں، ہمیں اس مہینے میں 20 لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، موجودہ چائینیز ویکسین دنیا میں سب زیادہ سے کامیاب ہے۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 7 نئے ویکسینیشن سینٹرز کا اضافہ کر رہے ہیں، لاہور میں تین نئے ویکسینیشن سینٹر بنا رہے ہیں، ویکسین کی 3 کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہو چکا ہے، وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام مؤثر ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں جنوبی افریقا کا وائرس پایا گیا ہے۔ ایک اور سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پورے سندھ میں منشیات فروشی ہورہی ہے بھتہ پولیس کو جاتا ہے، حلیم عادل

Related Posts