پنجاب میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹر نصب کیے جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور سمیت فضائی آلودگی میں پنجاب کے سرِفہرست شہروں میں 30 ایئر کوالٹی مانیٹرز کی تنصیب کی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کی نگرانی کے لیے لگائے گئے مانیٹرز کی تعداد 3 سے 8 ہو گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ 5 موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرز پہلے ہی لاہور میں کام کر رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 25 مزید مانیٹر لگائے جائیں گے، ملتان میں2، گوجرانولہ میں2، سیالکوٹ میں 1 اور بہاولپور میں 2 مانیٹرز لگائے جائیں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کاہنہ، ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ، پنجاب یونیورسٹی، وائلڈ لائف پارک رائیونڈ میں نئے مانیٹرز نصب کیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا ہے کہ تمام مانیٹرز ماحولیاتی تحفظ کے ادارے میں موجود مرکزی کنٹرول روم سے جوڑے گئے ہیں، اس نظام سے ایئر کوالٹی کی مسلسل نگرانی ہوگی، یہ مستقل حل کی طرف ایک قدم ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی ہے کہا کہ جدید نظام سے فضائی آلودگی کا بروقت پتہ لگانے، روک تھام اور درست ڈیٹا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts