صوبائی حکومت کا 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت کا 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے 19 مارچ سے تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 19 مارچ بروز جمعہ تک امتحانات لینے کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ 19 مارچ تک تعلیمی اداروں میں صرف سینڈ اپس اور انٹری ایگزیمز لینے کی اجازت ہو گی۔ جمعہ کے بعد تمام اسکول مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے تمام اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ اپنے امتحانات کو ترتیب دے لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکول کو بند کردیا جائےگا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ یہ احکامات صرف لاہور، راولپنڈی ، ملتان ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرانوالہ، گجرات اور سرگودھا کے لیے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بڑے شہروں اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے تاہم جن اسکولز میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پرائمری اور مڈل کلاسز کی تعلیم یکم فروری سے شروع ہوگی۔شفقت محمود کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پابندی کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا، جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور مظفرآباد کے تعلیمی ادارے بھی 15 سے 28 مارچ تک بند ہوں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ ، صوبہ بلوچستان میں حالات تقریباً ٹھیک ہیں اس لیے ان صوبوں میں 50 فیصد بچوں کو روزانہ تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب ، آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا میں کئی جگہ پر مسائل کا سامنا ہے۔

Related Posts