پنجاب حکومت کا اسپیشل افراد کیلئے اسپیشل پیکیجز کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو دنیا نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے معذور افراد کیلئے چیف منسٹر ہمت کارڈ کی منظوری دے دی۔ 30 ہزار اسپیشل افراد کو 3 سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا ۔

موقر معاصر آج کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وہیل چیئر کےلئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔

چیف منسٹر ہمت کارڈ پروجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں اسپیشل افراد کو 3 سال کے لئے ماہانہ وظائف دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے جو چھ ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پروجیکٹ کا جائزہ لیا۔

اطلاعات کے مطابق اسپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14 قسم کے معاون آلات جن میں وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل شامل ہیں، دیےجائیں گے، جبکہ اسپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈائز پبلک ٹرانسپورٹ سہولت اور لون بھی دیے جائیں گے۔

Related Posts