سیالکوٹ: حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں محرم الحرام کے ماہ مقدس میں 7 محرم الحرام سے لے کر 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آ سکے۔
محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی اس پابندی کے دوران خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ پابندی سے مبرا ہوں گے۔
اس کے علاوہ شہری جس کی عمر 18 سال یا اس سے اوپر ہو گی اس کے پاس شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہو گا کیونکہ خفیہ ایجنسیوں اور پولیس اہلکار کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ کسی بھی وقت اور کہیں بھی چیک کر سکیں گے۔
حکومت نے محرم الحرام کے دوران نکلنے والے تمام جلوسوں اور مجالس کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایس او پیز پر پابندی لازمی ہو گی۔