پنجاب، پناہ گاہوں کے نظام میں بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب، پناہ گاہوں کے نظام میں بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ
پنجاب، پناہ گاہوں کے نظام میں بہتری کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پنجاب حکومت نے پناہ گاہوں کے نظام میں بہتری لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر پناہ گاہوں کے نظام میں بہتری کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن اینڈ انفراسٹرکچر 3رکنی کمیٹی کے کنونیر ہوں گے۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

کمیٹی پناہ گاہوں کے موجودہ انتظامات اور طریقہ ہائے کار کا ازسرنو جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی پناہ گاہوں میں موثر مانیٹرنگ،نگرانی اوربہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے نیا سسٹم تشکیل دے گی۔

کمیٹی پناہ گاہوں کے لئے مالی و انتظامی خود مختاری کا ماڈل بھی تجویز کرے گی۔ کمیٹی اپنی سفارشات7روزمیں وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

Related Posts