پنجاب اسمبلی میں گورنر کے اقدامات کیخلاف قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی میں گورنر کے اقدامات کیخلاف قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں گورنر کے اقدامات کیخلاف قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے جمعہ کو گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ان کے اقدامات کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے میاں محمد اسلم اقبال نے قرارداد پیش کی، جس میں صدر عارف علوی سے صوبے کے گورنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن نے گورنر کے خلاف قرارداد پیش ہونے سے قبل واک آؤٹ کیا۔

قرار داد میں کہا گیا کہ مرکز کی ”امپورٹڈ حکومت“ نے پنجاب پر ”حملہ“ کیا ہے اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ”جن لوگوں نے اپنا ضمیر بیچ دیا، انہوں نے ایوان پر غیر جمہوری حملہ کیا اور حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی“۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گورنر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جب انہوں نے وزیراعلیٰ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور پنجاب اسمبلی کی عزت کو پامال کیا۔

مزید پڑھیں:سلیمان شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور

قرار داد میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو اس شرمناک اقدام کا نوٹس لینا چاہیے۔ صدر کو گورنر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے بھی کارروائی شروع کرنی چاہیے۔

Related Posts