پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، قرارداد منظور

لاہور: پنجاب اسمبلی نے آج چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کے استعفے کی قرار دادمنظور کر لی۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کے موقع پر نو منتخب سپیکر سبطین خان نے اپنے ڈپٹی واثق قیوم سے حلف لیا۔

سبطین خان کے حلف اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی کے قانون ساز سید عباس شاہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ کے خلاف تحریک پیش کی جسے بعد میں اسمبلی نے منظور کرلیا۔

قرار دار میں چیف الیکشن کمشنر سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرار داد کی منظوری کے بعد اسمبلی کی کارروائی 15 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:مختصرتحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، شیخ رشید

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) میں نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts