مرکزی مسلم لیگ کے تحت شاہراہ فیصل پر مہنگائی کیخلاف پیدل عوامی مارچ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے گھروں سے اربوں روپے کرپشن کے برآمد ہو رہے ہیں، مہنگائی پر سابق حکمرانوں کے مگر مچھ کے آنسو سراسر دھوکہ ہے، عوام کو مہنگائی میں مبتلا کرکے خود لندن چلے گئے، آئی ایم ایف کے نام پر حکمرانوں نے قوم کو دھوکہ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے اینٹی مہنگائی مارچ کے شرکا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مارچ کے ہزاروں شرکا نے مسلم لیگ ہاؤس نرسری شاہراہ فیصل سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا۔

مارچ کی قیادت فیصل ندیم اور کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کی۔ اس موقع پر شرکا نے ٹیکس اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف جملے درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پوری بستی جلانے کا باعث بننے والا سانحہ جڑانوالہ دو مسیحی افراد کی ذاتی لڑائی کا شاخسانہ نکلا

کراچی پریس کلب کے باہر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے حکمران ہمیں بد حال کرگئے، حکمرانوں کے مال و دولت میں روز اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں کے لیے عوام کا مفاد عزیز نہیں، وہ اپنی سیاست کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔

فیصل ندیم نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی چلے گا تو پاکستان چلے گا، اس شہر کو حق دینا پڑے گا، اگر نہیں دیں گے تو چھین کر لیں گے، سابق حکومت نے پورے صوبے کو کھنڈر بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی دو مزاروں میں توڑ پھوڑ، لائیو ٹیلی کاسٹ بھی کرتے رہے

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا، سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پاکستان کو لوٹنے والوں پر زندگی تنگ کردیں گے، ہم صرف احتجاج نہیں کریں گے بلکہ عوام کو سہولت بھی دیں گے، عوامی سہولت بازار کا سلسلہ پورے سندھ میں شروع کیا جائے گا، کراچی میں 100 مقامات پر سستے سبزی اسٹال لگائے جائیں گے۔

کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوسط اور غریب طبقہ مشکل صورت حال سے دوچار ہے، حکمران مہنگائی پیدا کرکے لندن چلے گئے، آئی ایم ایف کے غلام بن کر ہم پر مہنگے ٹیکس لگا دیے گئے، نگران وزیر اعظم نے پورے پاکستان کو بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، حکمرانوں کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں ہے، حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ یہ ظلم بند کریں،اگر کچھ کر نہیں سکتے تو کرسی سے اتر کیوں نہیں جاتے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ احتجاج کا سلسلہ نچلی سطح تک وسیع کرے گی۔

Related Posts