پی ٹی ایم رہنما علی وزیر دو سال بعد جیل سے رہا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل علی وزیر کی چار مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف فنکار طلحہ انجم کا البم اوپن لیٹر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کیوں کررہا ہے؟

گزشتہ برس مئی میں سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ روپے کے عوض منظور کی تھی۔

کراچی پولیس نے ایس ایچ او کے ذریعے ریاست کی مدعیت میں ان افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی، 153 اے، 505 (2)، 188 اور 34 شامل کی گئی تھیں۔

بعد ازاں علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Posts