ڈیل یا حکومت کو تسلیم کرلیا، پی ٹی آئی نے اے پی سی میں جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's decision to join the government's APC

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو اے پی سی میں شرکت کی اجازت دیدی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے غیر ملکی دورے کے بعد سیاست قیادت کو آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم قریبی سیاسی رفقاء اور اتحادیوں کی مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کے انعقاد کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قائدین کو شرکت کی اجازت دیدی ہے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قائدین کانفرنس میں حکومت اور دیگر سیاسی قوتوں کا موقف جاننے کیلئے اے پی سی میں شرکت کرینگے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور مقتدر حلقوں کے درمیان معاملات بہتری کی طرف جانے کا امکان ہے یہی وجہ ہے کہ آپریشن عزم استحکام کی شدت سے مخالفت کے باوجود پی ٹی آئی حکومتی اے پی سی میں شرکت کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی انتخابات کے بعد اب تک موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے اور کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکاری رہی ہے۔

Related Posts